رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان
صفحہ اول› بلوچستان ›صحبت پور

صحبت پور: صوبائی وزیر میر سلیم خان کھوسہ نے ڈرینج سسٹم منصوبے کا افتتاح کیا

صحبت پور: ڈرینج سسٹم کی تعمیر و مرمت کے بڑے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا۔ تین سال کے دوران مین حیئر دین ڈرینج سمیت دیگر نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا، جس سے سیلابی صورتحال کے خطرات میں نمایاں کمی آئے گی۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم خان کھوسہ نے ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین اور پروجیکٹ ڈائریکٹر گل حسن کھوسہ کے ہمراہ ربن کاٹ کر پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔

صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم خان کھوسہ نے کہا ہے کہ ضلع صحبت پور کی عوام کو درپیش بنیادی اور دیرینہ مسائل کے حل کے لیے حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ڈرینج سسٹم کی تعمیر و مرمت کا منصوبہ ضلع صحبت پور کی ترقی اور عوامی مشکلات کے خاتمے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس کی تکمیل سے نہ صرف نکاسی آب کے نظام میں بہتری آئے گی بلکہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران پانی کی بروقت نکاسی ممکن ہوگی اور سیلابی خطرات پر بھی کافی حد تک قابو پایا جا سکے گا۔

تقریب اور بریفنگ

یہ خیالات انہوں نے ضلع صحبت پور کے بڑے منصوبے ڈرینج سسٹم کی تعمیر و مرمت کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ظاہر کیے، جس کا انعقاد پی ڈی آفس صحبت پور میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم خان کھوسہ تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین، ایس ایس پی خلیل اللہ کاکڑ، سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن سرکل مدثر ظفر کھوسہ، میر سرفراز خان کھوسہ، عطاء اللہ کھوسہ، حاجی ریاض احمد کھوسہ سمیت دیگر مہمانان اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر گل حسن خان کھوسہ نے صوبائی وزیر کو منصوبے کے مختلف پہلوؤں، مجوزہ تعمیراتی کاموں اور اس کی مدت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تین سالہ منصوبہ ہے، جس کے دوران مین حیئر دین ڈرینج سمیت ضلع کے دیگر اہم ڈرینج سسٹمز کی تعمیر و مرمت اور بہتری کے لیے کام کیا جائے گا تاکہ نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنایا جا سکے۔ اسسٹنٹ انجینئر پروجیکٹ عابد علی کھوسہ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر میر سلیم خان کھوسہ نے مزید کہا کہ ضلع صحبت پور سمیت دیگر اضلاع کے عوام کی دیرینہ خواہش تھی کہ ڈرینج سسٹم کو بہتر بنایا جائے۔ اس اہم منصوبے پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی کاوشوں سے عملی کام شروع کیا گیا ہے، جبکہ اس مقصد کے لیے خطیر بجٹ فراہم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل اور تعمیراتی کاموں کے معیار کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کو اس کے ثمرات حاصل ہوں اور علاقے کو درپیش نکاسی آب اور سیلابی مسائل کے مستقل حل کی جانب پیش رفت ممکن ہو سکے۔

اشتہار