رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

ڈپٹی کمشنر قلات عائشہ زہری کا بی ایس ڈی آئی ترقیاتی اسکیمات کا معائنہ: ناقص میٹریل برداشت نہیں

ڈپٹی کمشنر قلات عائشہ زہری کا بی ایس ڈی آئی ترقیاتی اسکیمات کا معائنہ: ناقص میٹریل برداشت نہیں
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

قلات: ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری نے بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو (BSDI) کے تحت منظور شدہ ترقیاتی اسکیمات کا معائنہ کرنے کے لیے مینگل آباد، کوئنگ، شادیزئی اور سبزی منڈی کا دورہ کیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سعید احمد ساسولی اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خالق آباد عبدالوہاب نیچاری نے سیوریج سسٹم، اسٹریٹ لائٹس اور ٹف ٹائلز کی تنصیب سمیت جاری اسکیمات پر بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے کاموں کی رفتار، تعمیراتی میٹریل کے معیار اور عمل درآمد کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ اسکیمات بروقت مکمل کی جائیں اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور ناقص میٹریل کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی کہ ٹھیکیداروں کو کام کی رفتار تیز کرنے اور معیار برقرار رکھنے کا پابند بنایا جائے اور جاری منصوبوں کی باقاعدہ نگرانی یقینی بنائی جائے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات:
اشتہار