رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

سیکرٹری مواصلات بابر خان کی زیرِ صدارت ڈی ایس سی اجلاس، قلات اور کوہلو میں سڑکوں کے منصوبوں کا جائزہ

سیکرٹری مواصلات بابر خان کی زیرِ صدارت ڈی ایس سی اجلاس، قلات اور کوہلو میں سڑکوں کے منصوبوں کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات بابر خان کی زیرِ صدارت ڈپارٹمنٹل سب کمیٹی (ڈی ایس سی) کے اہم اجلاس میں ضلع قلات اور ضلع کوہلو میں محکمے کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن، صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ کی خصوصی ہدایات اور سیکرٹری بابر خان کی نگرانی میں تسلسل کے ساتھ ڈی ایس سی اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ صوبے میں ان اسکیموں کو جلد از جلد شروع کیا جا سکے۔

اجلاس میں چیف انجینئر سبی زون زبیر احمد کھوسہ، چیف انجینئر قلات خضدار زون عزیز اللہ کاسی، ایس ای قلات سرکل ظفر بنگلزئی، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (پی اینڈ ڈی) کے حکام اور متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز نے شرکت کی۔ متعلقہ حکام نے سڑکوں سے متعلق منصوبوں کی فزیبلٹی، تخمینہ لاگت، تکنیکی پہلوؤں اور مجوزہ مدتِ تکمیل پر جامع بریفنگ دی۔

اجلاس میں زور دیا گیا کہ جاری ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات میسر آئیں۔ ڈپارٹمنٹل سب کمیٹی نے مختلف نئے روڈ انفراسٹرکچر منصوبوں کے علاوہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت سے متعلق متعدد اسکیموں کی منظوری کی سفارش کی، اور فیصلہ کیا گیا کہ منظور شدہ منصوبوں پر جلد عملی کام کے آغاز کے لیے تمام قانونی، انتظامی اور تکنیکی تقاضے بروقت مکمل کیے جائیں گے۔

سیکرٹری بابر خان نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی نگرانی اور مانیٹرنگ کا نظام مزید مؤثر بنایا جائے، اور کسی بھی قسم کی غفلت یا غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار