رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان
صفحہ اول› بلوچستان ›نصیرآباد

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس، میرٹ پر بھرتیوں کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس، میرٹ پر بھرتیوں کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی (ڈی آر سی) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز میل و فیمیل نصیرآباد، خزانہ آفیسر نصیرآباد، منظور شیرازی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس سی آر سی کے اجلاس میں جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں منعقد کیا گیا، جس کا بنیادی مقصد بھرتیوں کے عمل کو مکمل شفاف، منصفانہ اور خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر یقینی بنانا تھا۔ اس موقع پر منٹس آف میٹنگ میں درج تمام نکات کا تفصیلی جائزہ لے کر ان پر مؤثر اور بروقت عملدرآمد کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے ہدایت کی کہ اشتہار، درخواستوں کی وصولی، اسکروٹنی، شارٹ لسٹنگ، انٹرویوز اور فائنل سلیکشن سمیت بھرتی کے ہر مرحلے میں مکمل شفافیت، غیر جانبداری اور قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی امیدوار کے ساتھ ناانصافی یا امتیازی سلوک کی قطعاً گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ریکارڈ، اسکروٹنی یا دیگر مراحل میں جہاں کہیں بھی کمی بیشی، ابہام یا تکنیکی خامی سامنے آئے اسے فوری طور پر متعلقہ ہدایات اور قواعد کے مطابق درست کیا جائے تاکہ بعد میں کسی اعتراض یا شکایت کا امکان ختم ہو سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے افسران کو تاکید کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نہایت دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور شفاف انداز میں انجام دیں اور میرٹ کی بالادستی ہر صورت برقرار رکھیں، کیونکہ شفاف اور منصفانہ بھرتی کا عمل ہی عوام کے اعتماد کی بنیاد ہے۔

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار