رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار میں ہائیڈرو تھون 2026 کا انعقاد، پانی کی بچت اور موسمیاتی تبدیلی پر زور

انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار میں ہائیڈرو تھون 2026 کا انعقاد، پانی کی بچت اور موسمیاتی تبدیلی پر زور
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

خضدار: بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے آڈیٹوریم میں ہائیڈرو تھون 2026 کا شاندار اور کامیاب انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام یونیورسٹی کی پیس اینڈ کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی نے ریوائیول آف بلوچستان واٹر ریسورسز پروگرام (RBWRP) کے تحت اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) اور یورپی یونین کے اشتراک سے کیا۔

تقریب کی مجموعی منصوبہ بندی، انتظامات اور انعقاد آر بی ڈبلیو آر پی کے پراجیکٹ کوآرڈینیٹر اسرار رئیسانی، پراجیکٹ منیجر انجینئر شکیل بلوچ اور کمیونیکیشن، آؤٹ ریچ اینڈ انگیجمنٹ اسپیشلسٹ سید عبداللہ شاہ نے انجام دیے۔

«اب وقت عملی طور پر کچھ کر دکھانے کا ہے»

تقریب کے مہمانِ خصوصی پرو وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار ڈاکٹر سہراب خان بزنجو تھے۔ انہوں نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو پائیدار آبی وسائل کے انتظام، موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگی، ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور انہوں نے اس نوعیت کی سرگرمیوں کو بلوچستان کے مستقبل کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔

ڈاکٹر سہراب بزنجو نے شرکاء کو عملی اقدامات کی طرف متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت صرف مشورے دینے کا نہیں بلکہ عملی طور پر کچھ کر دکھانے کا ہے۔ «پانی ہماری سب سے بنیادی ضرورت ہے، اس لیے ہم سب کو مل کر پانی کی بچت کرنی ہوگی۔ یہ بچت ہم نے اپنے لیے اور اپنے آنے والے کل کے لیے کرنی ہے۔»

اس موقع پر طلباء کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ خصوصی طور پر ہنگول اور ہامون ماشکیل کے دریائی طاسوں کو ہدف بناتا ہے، جو خشک سالی اور زیرِ زمین پانی کی شدید کمی کا شکار ہیں۔ ہائیڈرو تھون 26 جیسے اقدامات سے مقامی نوجوانوں میں مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کا احساس پیدا ہوگا، جبکہ بارانی پانی جمع کرنے، اسمارٹ آبپاشی کے طریقوں، کم پانی والی فصلوں کی کاشت اور ڈیزل بورنگ پر انحصار کم کر کے متبادل توانائی کی طرف منتقلی میں مدد ملے گی۔

مباحثے، پوسٹر، فوٹوگرافی اور تھیٹر کے مقابلے

تقریب میں رجسٹرار ڈاکٹر سید جلال شاہ، ڈائریکٹر جنرل کوالٹی انہانسمنٹ سیل انجینئر لیاقت علی لہڑی، آر بی ڈبلیو آر پی ساؤتھ کے پراجیکٹ منیجر انجینئر شکیل احمد، ایچ آر منیجر اسرار رئیسانی، سبجیکٹ میٹر ایکسپرٹ ڈاکٹر صلاح الدین، سید عبداللہ شاہ، مانیٹرنگ آفیسر فرحان مگسی، آئی ٹی ایکسپرٹ انجینئر شیر مینگل، یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے چیئرمین، ایف اے او خضدار کے نمائندے رضوان احمد اپنی ٹیم کے ہمراہ اور ایف اے او کوئٹہ کے نمائندے انجینئر احتشام الحق نے شرکت کی، جبکہ انجینئر طلال نصیر اور اسد آن لائن پروگرام کا حصہ بنے۔

ہائیڈرو تھون 2026 کے دوران طلبہ و طالبات کے لیے انگریزی اور اردو مباحثے، پوسٹر، فوٹوگرافی، مختصر دستاویزی فلم (شارٹ ڈاکیومنٹری) اور تھیٹر پرفارمنس کے مقابلے منعقد ہوئے، جن کا مرکزی موضوع پائیدار آبی وسائل کا انتظام، موسمیاتی لحاظ سے موافق زراعت، لائیو اسٹاک کی ترقی اور رینج لینڈ کا تحفظ تھا۔ طلبہ نے بھرپور جوش و خروش سے اپنی تخلیقی صلاحیتوں، جدت پسندی اور ماحولیاتی شعور کا مظاہرہ کیا۔

تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ منتظمین نے ایف اے او، یورپی یونین، یونیورسٹی انتظامیہ، بی آر سی کے پروفیسر انعام اللہ مینگل سمیت فیکلٹی ممبران، ججز، طلبہ، صحافی برادری اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ یونیورسٹی، ایف اے او اور یورپی یونین پائیدار قدرتی وسائل کے مؤثر انتظام، آبی وسائل کے تحفظ، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور نوجوانوں کو مستقبل کے ماحولیاتی چیلنجز کے لیے بااختیار بنانے کے مشترکہ مشن پر کاربند ہیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات:
اشتہار