رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

سکھر بیراج پر بلوچستان کا وفد: سندھ حکام کی 24 سے 48 گھنٹوں میں صوبے کے حصے کا پانی دینے کی یقین دہانی

سکھر بیراج پر بلوچستان کا وفد: سندھ حکام کی 24 سے 48 گھنٹوں میں صوبے کے حصے کا پانی دینے کی یقین دہانی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

سکھر: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات اور ارسا قوانین کے تحت بلوچستان کو زرعی پانی کے جائز حصے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کی قیادت میں ایک وفد نے سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ کیا۔

وفد میں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد خان کھوسہ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی اور صوبائی سیکرٹری آبپاشی سہیل الرحمن بلوچ شامل تھے، جبکہ کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سندھ ایریگیشن حکام نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے اندر بلوچستان کو اس کے مقررہ حصے کے مطابق پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

صادق عمرانی: ارسا قوانین کے تحت پورا حصہ سندھ کی ذمہ داری

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ بلوچستان کی نہروں میں اس وقت پانی کی شدید قلت ہے اور بوائی کے اہم مرحلے پر کاشتکاروں کو پانی کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر دریائے سندھ میں پانی کی مجموعی کمی بھی ہو تب بھی ارسا قوانین کے مطابق بلوچستان کو اس کے مکمل اور جائز حصے کا پانی فراہم کرنا سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں کی آئینی و قانونی ذمہ داری ہے، جس کے حصول کے لیے بلوچستان حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر کیرتھر کینال غلام محمد بادینی اور سب ڈویژنل آفیسران امان اللہ گاجانی اور حاجی ممتاز علی سومرو بھی موجود تھے۔

سکھر: صوبائی وزراء میر محمد صادق عمرانی، میر سلیم خان کھوسہ، پارلیمانی سیکرٹری حاجی محمد خان لہڑی کو سندھ ایریگیشن حکام بریفنگ دے رہے ہیں
سکھر: صوبائی وزراء میر محمد صادق عمرانی، میر سلیم خان کھوسہ، پارلیمانی سیکرٹری حاجی محمد خان لہڑی کو سندھ ایریگیشن حکام بریفنگ دے رہے ہیں
سکھر: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی، سیکرٹری آبپاشی سہیل الرحمن بلوچ اور کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی گفتگو کر رہے ہیں
سکھر: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی، سیکرٹری آبپاشی سہیل الرحمن بلوچ اور کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی گفتگو کر رہے ہیں
صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد خان کھوسہ کا سکھر بیراج پہنچنے پر چیف انجینئر گڈو بیراج سردار شاہ استقبال کر رہے ہیں
صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد خان کھوسہ کا سکھر بیراج پہنچنے پر چیف انجینئر گڈو بیراج سردار شاہ استقبال کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار