رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

کوئٹہ میں آٹے کی زائد قیمت پر فروخت، 8 ہول سیل ڈیلرز گرفتار

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ شہر کے مختلف علاقوں میں آٹے کی قیمتوں کا جائزہ لے رہی ہے۔

گزشتہ روز مختلف کارروائیوں میں 8 ہول سیل ڈیلرز گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) محمد امیر حمزہ نے سب ڈویژن سٹی کے مختلف علاقوں میں آٹے کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے دکانوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے دکانداروں کو سرکاری نرخنامے کے مطابق آٹے کی فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت وارننگ جاری کی۔

سریاب میں کارروائی

اسسٹنٹ کمشنر سریاب کی ٹیم نے ایسٹرن بائی پاس، جتک اسٹاپ اور گیلانی روڈ سریاب پر آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے کارروائیاں کیں۔

کارروائی کے دوران سرکاری نرخنامے سے زائد قیمت پر آٹا فروخت کرنے والے 8 ہول سیل ڈیلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کارروائی کا مقصد سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد یقینی بنانا، عوام کو مہنگے داموں آٹے کی فروخت سے بچانا اور مقررہ قیمتوں پر آٹے کی دستیابی یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اشتہار