رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

کوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں پر کنٹرول: ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی کا سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا حکم

کوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں پر کنٹرول: ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی کا سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا حکم
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت ضلعی انتظامیہ کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر میں آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے، پرائس کنٹرول کارروائیوں اور جاری ترقیاتی اسکیمات کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو آٹے کی قیمتوں اور مارکیٹ میں اس کی دستیابی پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے آٹے کی قیمتوں پر مؤثر کنٹرول یقینی بنایا جائے اور حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اس لیے پرائس کنٹرول کارروائیوں کا دائرہ وسیع کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر ان میں اضافہ کیا جائے۔

انہوں نے ترقیاتی اسکیمات کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معیار، رفتار اور بروقت تکمیل کے لیے افسران باقاعدگی سے فیلڈ میں جا کر منصوبوں کا معائنہ کریں، اور تمام انتظامی افسران عوامی مسائل کے فوری حل، پرائس کنٹرول اور منصوبوں کی نگرانی کی ذمہ داریاں تندہی سے انجام دیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار